The beginning

Introduction

انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز پشاور ایک رجسٹرڈ علمی و تحقیقی ادارہ ہے جو ١٩٨١ میں محترم قاضی حسین احمد نے چند دوستوں کی مدد سے اپنی رہائش گاہ میں قائم کیا. اس کے تاسیسی ارکان میں ڈاکٹر محمد ساعد، ڈاکٹر سید مراد علی شاہ، پروفیسر فتح الرحمن، ڈاکٹر محمد سلیم، پروفیسر عبد العزیز نیازی اور پروفیسر نسیم صدیقی جیسی قابل شخصیات شامل تھیں. ابتدائی دور میں قرآن پاک اور دیگر اسلامی لٹریچر کا روسی زبان میں ترجمہ انجنئیر شاہ محمود نے سرانجام دیا. اس کے علاوہ بھی کئی موضوعات پر تحقیقی مقالے، مضامین اور کتب شائع کی گئیں. ٢٠٠٨ میں ڈاکٹر محمد اقبال خلیل کی قیادت میں اس ادارے کو ایک تھنک ٹینک، مرکز غور وفکر، کے طور پر ازسرنو تشکیل دیا گیا اور نیا انتظامی بورڈ بنایا گیا جس میں پروفیسر سید محمد عباس، ڈاکٹر فخرالاسلام، محمد قاسم جان، عالمگیر آفریدی ،پروفیسر ارباب آفریدی اور پروفیسر ظاہر شاہ جیسی علمی شخصیات شامل ہیں اس دور میں افغانستان، قبائلی علاقےاور خیبر پختون خواہ کے بارے میں علمی و تحقیقی کام ہوا. مزاکرے، سیمینار اور کانفرنسوں کے انعقاد کے ساتھ ایسے معیاری مضامین اور رپورٹس تیار کی گئیں جس سے اس خطے کے مسائل اور اھم واقعات اجاگر کئے گئے. افغانستان اور ترکی میں منعقد عالمی کانفرنسوں میں IRS کے نمائندوں نے شرکت کی. اب الحمد للہ یہ ادارہ اپنی تعمیر کردہ عمارت میں ایک نئے دور کا آغاز کر رہا ہے. ھم تعلیم، صحت، سماجی بہبود، معیشت، زراعت، صنعت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں علمی، تحقیقی اور تخلیقی کام کریں گے اور دیگر جامعات اور علمی اداروں اور شخصیات کے ساتھ مل کر پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی مملکت بنا نے میں اپنا کردار ادا کریں گے انشاءاللہ. ھم اپنے پڑوسی ممالک بالخصوص افغانستان کے ساتھ قریبی تعلقات پروان چڑھانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے.

Board of Directors

  • Chairman BOD: Dr Muhammad Iqbal Khalil
  • Deputy Chairman: Prof Dr Fazlurehman Qureshi
  • Secretary General: Mr Qasim Jan
  • Finance Secretary: Dr Samiullah Jan
  • Publicity Secretary: Alamgir Afridi.

Members

  • Prof Arbab Afridi
  • Dr Ilyas Said
  • Bahrullah Khan Adv
  • Prof Asif Ahmed
  • Dr Zulfiqar Niazi
  • Habiburehman
  • Mian Anwar Said
  • Haji Muhammad Ishraq
  • Eng Izhar Ahmed
  • Prof Irshad Yousufzai
  • Anwar Murad Shah